حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الکاظم علیہ السلام:
كانَ لُقمانُ عليه السلام يَقولُ لاِبنِهِ : ... يا بُنَيَّ ، خُذ مِنَ الدُّنيا بُلغَةً ، و لا تَدخُل فيها دُخولاً يَضُرُّ بِآخِرَتِكَ ، و لا تَرفُضها فَتَكونَ عِيالاً عَلَى النّاسِ
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:
حضرت لقمان (علیہ السلام) ہمیشہ اپنے بیٹے سے کہتے تھے کہ اے میرے بیٹے! دنیا سے حسبِ ضرورت لے لو اور دنیا کے (پیچھے) اس قدر نہ جاؤ کہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچا دو اور اس کو بالکل بھی نہ چھوڑ دو کہ دوسروں پر بوجھ بن جاؤ۔
بحارالأنوار: ج ۱۳، ص ۴۱۶، ح ۱۰